24 اپریل، 2022، 6:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84730130
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے منگولیا می منعقدہ 35 ویں ایشین چییمپئن شپ مقابلوں میں اعلی کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی، 1 چاندی اور 1 کانسی کے تمغوں جیت کرکے 201 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 35 یں ایشین چیمپئن شپ فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 23 اور 24 اپریل کو منگولیا کے شہر اولان باتور میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن  اپنی نام کرکے ملک کا نام روشن کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران سے "رحمان عموزادہ"، "یونس امامی"، "علی سواد کوہی"، "امیر حسن فیروز پور"،" محمد حسین محمدیان"، اور "ید اللہ محبی" نے بالترتیب 65، 74، 79، 92 ،97  اور 125 کلوگرام کی کیٹیگیریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی پہلوان  "داریوش حضرتقلی زادہ" نے 61 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک چاندی کے تمغے کا حصول کیا۔

نیز ایران سے "محسن مصطفوی" نے 86 کلوگرام کی کیٹیگیری میں ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس طرح ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم 201 پوانٹس کیساتھ اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن پر کھڑی رہی۔

واضح رہے کہ ایران کے بعد بھارت اور قازقستان نے بالترتیب 152 اور 151 پوانٹس سے دوسری اور تیسری پزیشن اپنی نام کرلی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .